09 اپریل ، 2012
کراچی … پی پی رہنما نبیل گبول اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاگیا۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی عبدالرزاق میمن نے لیاری میں نوجوان کی ماورائے عدالت ہلاکت کیخلاف دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ لیاری کے علاقے میں گزشتہ دنوں ثاقب عرف سخی اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد پر تشدد مظاہروں کے دوران بھی کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ مقتول کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے ثاقب کی ہلاکت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا۔