09 اپریل ، 2012
خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے اسامہ کا کھوج لگانے کیلئے جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا پتہ چلانے کیلئے جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل پر فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، جس میں سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹر شکیل آفریدی پر غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیے جائیں، مقدمہ میں مدعی پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی ہوگی۔ مقدمہ کی تفصیلات فاٹا سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہیں، جس میں مقدمہ کے اندراج کیلئے اجازت مانگی گئی ہے۔