09 اپریل ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیپکو کے ساڑھے 3 ارب روپے کے بقایا جات آئندہ ڈیڑھ ماہ میں ادا کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل میں کمی کے ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے صرف غریب آدمی کو فائدہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے ذمہ واجب الادا ساڑھے 3 ارب روپے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں ادا کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن لاسز، بجلی چوری اور دیگر معاملات روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، بجلی کے بل میں کمی کے ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے صرف غریب آدمی کو فائدہ پہنچے۔