پاکستان
09 اپریل ، 2012

کوئٹہ: پرنس روڈ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2زخمی، پولیس

کوئٹہ: پرنس روڈ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2زخمی، پولیس

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر ایک دکان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پرنس روڈ پر نامعلوم افراد نے جوتے کی دکان پر بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی جارہی ہے۔ کوئٹہ میں نمائندہ جیو نیوز ندیم کوثر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے دکان پر بیٹھے ہوئے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے پہنچادی گئی ہیں جہاں ان کے لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ سول اسپتال میں بھی پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے۔

مزید خبریں :