10 اپریل ، 2012
حافظ آباد. .. . . حافظ آباد پولیس نے ایک ماہ میں 325 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے درجن سے زائد گاڑیاں اور مال مویشی برآمد کر لیے ہیں۔ یہ بات ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے اشتہاریوں سے برآمد ہونے والا مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کے قبضے سے ایک ماہ میں 9 کاریں 22 موٹرسائیکلیں59 بھینسیں اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگرسامان برآمد کیا گیا۔آر پی او نے پولیس ملازمین میں نقد انعامات اورتعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب کے آخر میں 42 یونین کونسلوں میں قائم پولیس کے خصوصی سیل کے ملازمین کو 50 موٹر سائیکلیں بھی دی گئیں۔