پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی:مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی. . . . کراچی میں شارع فیصل پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل پر کارساز پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دوسری موٹر سائیکل پر سوار شخص کو روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں بابر علی نامی شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص پولیس اہلکار ہے،لیکن واقعے کے وقت وہ وردی میں ملبوث نہیں تھا،البتہ ٹی ٹی پستول اس کے پاس تھی،جس سے اس نے ملزمان پر بھی فائرنگ کی۔زخمی پولیس اہلکار بابر علی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :