پاکستان
10 اپریل ، 2012

جماعت اہلسنت کا نیٹو سپلائی کی بحالی کی صورت میں مزاحمتی تحریک چلانے کا اعلان

لاہور. . .. .اہلسنت کی 30 جماعتوں نے نیٹو سپلائی بحال ہونے کی صورت میں تحریک مزاحمت چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان لاہور میں جماعت اہلسنت کی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ فضل کریم نے کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کا نیٹو سپلائی کی بحالی کے ممکنہ فیصلے سے روکنے کے لئے نیٹو سپلائی بحالی نامنظور مہم شروع کی جارہی ہے۔مہم کے دوران ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں اور مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :