10 اپریل ، 2012
اسلام آباد… گیاری سیکٹر میں پیش آنے والے سانحے میں مدد کیلئے غیر ملکی ماہرین کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ سانحے میں 100سے زائد فوجی اور سویلین برفانی تودے کی زد میں آکر دب گئے تھے۔ غیرملکی ٹیمیں جرمن اور سوئس ماہرین پر مشتمل ہیں جن میں بالترتیب چھ اور تین ارکان شامل ہیں۔ جرمن ماہرین ریسکیو کے کام میں مدد کیلیے خصوصی آلات بھی لائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث ٹیموں کوگیاری سیکٹر نہیں بھجوایا گیا۔ اس سے قبل آٹھ ماہرین پر مشتمل امریکی ٹیم تکنیکی معاونت کیلئے پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔