انٹرٹینمنٹ
10 اپریل ، 2012

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایبڈومنل سرجری کے دوماہ بعد پھر بیمار

 بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایبڈومنل سرجری کے دوماہ بعد پھر بیمار

ممبئی… بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایبڈومنل سرجری کے دوماہ بعد پھر بیمار ہوگئے ہیں اور شدید درد کے باعث آج پھر ممبئی کے سیون ہل ہاسپٹل میں آج سی ٹی اسکین کرائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ رات اپنے بلاگ میں تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ درد کی وجہ سے میز سے اٹھ کر بستر میں لیٹ گئے، اور چلنے پھرنے اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ بگ بی کے پیٹ میں درد کے باعث فروری کے اواخر میں دو مرتبہ سرجری ہوچکی ہے۔بگ بی اب بھی کئی فلموں میں کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :