10 اپریل ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئلہ کان کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت میں ڈی جی نیب بلوچستان کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج کو سورینج میں کوئلہ کان کی الاٹمنٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیرکی ایک درخواست پراسے کوئلے کی کان الاٹ کردی، کیا یہ ملک وزرا کیلئے بنا ہے، ہر شخص کرپٹ سے ڈرتا ہے، ایماندار لوگ شرمائے شرمائے پھرتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی نیب بلوچستان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 25اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا۔