دنیا
25 مئی ، 2014

امریکی صدراچانک افغانستان پہنچ گئے،فوجی کمانڈروں سے خطاب

امریکی صدراچانک افغانستان پہنچ گئے،فوجی کمانڈروں سے خطاب

کابل…امریکی صدر باراک اوباما غیراعلانیہ اور اچانک افغانستان کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رواں سال افغانستان سے فوجی انخلاکاعمل مکمل ہوجائے گا۔کابل کے بگرام ایئر بیس پرامریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہو ئے اوباما کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اہل کاروں پرفخر ہے،افغانستان میں خدمات دینے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں، ہم نے افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کو روکا،افغان صدارتی انتخابات میں عوام نے بغیرکسی خوف کے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ رواں سال افغانستان سے فوجی انخلاکاعمل مکمل ہوجائے گا،2014 کے بعدافغانستان میں رکنے والے فوجیوں کی تعدادکاجلداعلان کردیاجائیگا۔


مزید خبریں :