11 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کے تمام راستے بند کردیئے گئے اور کسی شخص کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بھتہ خوری میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، ان کا تعلق کالعدم لیاری امن کمیٹی سے بتایا جا تا ہے۔