11 اپریل ، 2012
حیدرآباد ... حیدرآباد ،نوابشاہ،سکھر اور خیرپور میں فائرنگ اور کریکر کے دھماکے ہوئے جس پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 اور 10 میں نامعلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،خیرپورمیں ایک تنظیم کے ضلعی عہدیدار اور چار کارکنوں کو پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں حراست میں لے لیا جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے شہر کے بعد مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کریکر کے دھماکے کئے گئے،نواحی علاقے ببرلو میں نیشنل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ایک ٹریلر کو آگ لگادی،سکھرمیں تیر چوک،پرانا سکھر اور ملٹری روڈ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی گئی،نوابشاہ میں مسلح افراد نے سکرنڈبائی پاس پر خالی کھڑے آئل ٹینکر کو اگ لگادی۔