پاکستان
11 اپریل ، 2012

فضل الرحمان کی صدر سے ملاقات،نیٹو کو عدم سپلائی کے موقف پر قائم

فضل الرحمان کی صدر سے ملاقات،نیٹو کو عدم سپلائی کے موقف پر قائم

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی یہ ملاقات 2گھنٹے سے ز ائدجاری رہی جس میں مولانافضل الرحمان نے صدر سے ملاقات میں نیٹوسپلائی کیخلاف اپناموقف دہراتے ہو ئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اوردیگرکمیٹیوں کابائیکاٹ جاری رکھیں گے۔صدر زرداری اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رضاربانی،شیری رحمان اورسیکریٹری خارجہ بھی موجودتھے۔دوسری جانب سے جے یوآئی(ف)کی مجلس عاملہ اورپارٹی کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :