11 اپریل ، 2012
اسلام آباد…سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو وفاقی وزیر قانون مقررکیا گیا ہے،صدر زرداری ان سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک آج ہی وزارت کاحلف اٹھائیں گے جبکہ صدرآصف زرداری ان سے حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ یں رد بدل کا بھی امکان اور موجودہ وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی وزارت کا قلم دان دیا جائے گا۔