پاکستان
12 اپریل ، 2012

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کی کارروائی جاری ہے اور جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل جاری رکھے،جس میں انہوں نے موٴقف اختیار کیا کہ توہین عدالت کے خلاف سابقہ آرڈیننس 2003 میں ختم ہو گیا تھا جس کے بعد نیا آرڈیننس 2004میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق دونوں قوانین سے متعلق ایک درخواست زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتناع توہین عدالت کے 2 قوانین جاری ہوئے ، ان سے متعلق ایک اپیل زیر سماعت ہے جس میں یہ سوال اٹھایاگیا ہے کہ کونسا قانون موثر ہے، یہ نشاندہی اس لئے کی جارہی ہے کہ کہیں اس معاملے پر دوبارہ دلائل نہ دینا پڑیں۔ اس پر جسٹس ناصرالملک کا کہنا تھا کہ امتناع توہین عدالت کا جو قانون رائج ہے وہ2003کا ہے۔

مزید خبریں :