پاکستان
12 اپریل ، 2012

میمو کمیشن کی ڈائریکٹر دفترخارجہ پر برہمی

میمو کمیشن کی ڈائریکٹر دفترخارجہ پر برہمی

اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے ، کمیشن کے دیگر ارکان جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس مشیر عالم بھی موجود ہیں جبکہ سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری اور دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یو ایس ڈیسک سہیل خان بھی کمیشن میں حاضر ہیں۔ کمیشن نے حقانی کے گمشدہ فون سیٹس سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پر ڈائریکٹر دفترخارجہ پر برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، کیا سفارتخانے کے متعلقہ شخص کیخلاف کارروائی کی گئی، کیا کمیشن سے کھیل کھیلا جارہا ہے، چار دن بعد بھی جواب نہیں آیا،اس پر ڈائریکٹر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :