12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن نے حسین حقانی کے گمشدہ فون سیٹس پر دفترخارجہ کا جواب نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کو طلب کرلیاجبکہ خفیہ فنڈز کے استعمال پر ان کیمرا بریفنگ بھی طلب کر لی ہے جس کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیرصدارت میموکمیشن کا اجلاس ، اسلام آباد میں ہوا، کمیشن کے دیگر ارکان جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس مشیر عالم بھی موجود تھے،حسین حقانی کے وکیل زاہدبخاری، ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری اور دفترخارجہ کے ڈائریکٹر سہیل خان ، کمیشن میں حاضر تھے، کمیشن نے حقانی کے گمشدہ فون سیٹس سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پر ڈائریکٹر دفترخارجہ پر برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، کیا سفارتخانے کے متعلقہ شخص کیخلاف کارروائی کی گئی، کیا کمیشن سے کھیل کھیلا جارہا ہے، چار دن بعد بھی جواب نہیں آیا،اس پر ڈائریکٹر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ سہیل خان نے کہاکہ گم شدہ فون سیٹس پر سفارتخانے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دینا چاہا تو کمیشن نے کہاکہ آپ بھی متعلقہ سوال کو جواب نہیں دے رہے،کمیشن نے طارق جہانگیری پر برہم ہوا اور کہاکہآپ کو کس نے رکھا ہے، یہاں ہر چیز سیاست زدہ ہے، کمیشن نے پاکستانی سفارتخانے کو لکھا گیا خط اور سیکریٹری خارجہ کو فوری طلب کرلیا جبکہ خفیہ فنڈز کے استعمال پر ان کیمرا بریفنگ بھی طلب کرلی۔