12 اپریل ، 2012
لاس اینجلس… مدر آف آل سپر ہیرو موویز’دی اوینجرز‘ کا لاس اینجلس میں شاندار پریمئیر ہوا۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم"The Avengers" کے پریمئیر میں کاسٹ اور کریو نے شرکت کرکے رنگ بکھیرے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور ایکشن کردار نظر آئیں گے، فلم میں رابرٹ ڈاونی جونیئر، اسکارلٹ جانسن،اور کرس ایونز نے کام کیا ہے۔ فلم میں بچوں کے تمام پسندیدہ کردار،کیپٹن امریکا، تھور، آئرن مین اور Hulk پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے،دی ایونجرز 4 مئی کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔