پاکستان
19 جون ، 2014

طاہرہ آصف کیلئے خون کے عطیات دیئے جائیں، الطاف حسین

 طاہرہ آصف کیلئے خون کے عطیات دیئے جائیں، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی حالت تاحال تشویشناک ہے اوروہ لاہورکے شیخ زیداسپتال میں زیرعلاج ہیں اورانہیں اوپازیٹو خون کی ضرورت ہے۔ انہوںنے لاہورخصوصاً شیخ زید اسپتال کے قرب وجوارمیں رہنے والے عوام اورکارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورانہیں صحت کاملہ عطاکرے۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکریں۔دریں اثنا الطاف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرز طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں تاہم ان کی حالت بہت بگڑتی جارہی ہے اوروہ اس وقت موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں،میں خودبھی اللہ تعالیٰ کے حضوردعاگوہوں ، کارکنوں اورعوام سے بھی اپیل کر تاہوں کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن مولانا فیر وز الدین رحمانی کے صاحبزاد ے شاہ حسین الدین رحمانی کی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف حسین نے سابق حق پرست نائب ناظم سائٹ ٹاؤن اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن بادشاہ خان شہید کے صاحبزادے ہمایوں خان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میـںانھوں مائوں ،بہنوں ، بزرگوں ،نوجوانوں اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہ حسین الدین رحمانی اور ہمایوں خان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔

مزید خبریں :