پاکستان
19 جون ، 2014

متحدہ کے زیراہتمام یوم سیاہ ،شہداء 19جون کے لیے قرآن خوانی

متحدہ کے زیراہتمام یوم سیاہ ،شہداء 19جون  کے لیے قرآن خوانی

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سال گذشتہ کی طرح امسال بھی 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیااس سلسلے میںنائن زیرو سمیت ملک بھرمیںقائم ایم کیوایم کے دفاتر پرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوؤںپرسیاہ پٹیاںباندھی جبکہ 19، جون1992ء کے شہداء کی 22ویںبرسی سلسلے میںبعدنمازظہرایم کیوایم کے تمام صوبائی ، ڈسٹرکٹس اورزونل دفاترمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورتمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔شہداء کی 22ویں برسی کا مرکزی اجتماع الطاف حسین کی رہائشگاہ سے متصل لال قلعہ گرائونڈمیںمنعقدہواجس میںقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،مختلف شعبہ جات اورونگز کے ارکان،کراچی کے سیکٹرز اوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔بعدازاں متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری مولانامحمدشمیم خان نے خشو ع و خضوع کیساتھ اجتماعی دعاکرائی۔ جس میں حق پرست شہداء کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی ، سوگوارلواحقین کے لئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی،اسیروںکی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی،رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی صحت یابی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ۔ کرا چی کی طرح اندرون سندھ ایم کیوایم کے زونل دفاترحیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈوالہیار ،گھوٹکی،جامشوور، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، نوشیرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ،خیرپور،شکارپور،دادو،قمبرشہدادکوٹ،کشموراورجیکب آباد،پنجاب میںلاہور،راولپنڈی، گجرانوالہ،ملتان، فیصل آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،بلوچستان میںکوئٹہ،نصیرآباد،ڈیرہ اللہ یار، خیبر پختونخوا میںایبٹ آباد ،گلگت ، بلتستان ،آزادکشمیر میں مظفر آباد ، میر پور ، راولا کوٹ اور باغ میںایم کیوایم کے زونل دفاتر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ ہمدردوںنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر شہدائے 19جون کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ۔

مزید خبریں :