پاکستان
20 جون ، 2014

لاہور:متحدہ کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف سپردخاک،سوئم کل ہوگا

 لاہور:متحدہ کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف سپردخاک،سوئم کل ہوگا

لاہور........متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیدکو ہزاروں سوگواروں کی آہوںاورسسکیوںکے درمیان لاہورکے شاہ کمال قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیںجیسے ہی طاہرہ آصف شہیدکاجسدخاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے لئے فیڈرل لاجز سے متصل گرائونڈ لایاگیاتوکہرام مچ گیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ،ہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ طاہرہ آصف شہیدکے شوہر، بچے ،دیگراہل خانہ اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جنہیںموقع پرموجودرابطہ کمیٹی کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی۔اس سے قبل طاہرہ آصف شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ فیڈرل لاجز کے مدثر گرائونڈ میںاداکی گئی۔جس میںرابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ارکان رابطہ کمیٹی میاںمحمدعتیق ،افتخاراکبررندھاوا، عبدالحسیب،خالد سلطان ، رشیدگوڈیل،سینٹرل پنجاب کے انچارج عامربلوچ ودیگراراکین،شعبہ جات کے ارکان،ڈسٹرکٹس وٹائونزکمیٹیوںکے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمودالرشیداورنعمان خان چھٹا ، مسلم لیگ (ق)کے رہنماء کامران،شیخ عمرحیات اورناصربلوچ، مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی بلال یٰسین اور ملک پرویز، پیپلزپارٹی کے رہنماء شوکت بسراکی سربراہی میں پانچ رکنی وفد،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء بشارت جسپال اوردیگر،پی ایف یوجے کے صدررانا عظیم،جنرل سیکریٹری شاہدچوہدری،ایف آئی اے کے ڈائریکٹرڈاکٹرعثمان سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں، سماجی وفلاحی تنظیموں ، مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات کے علاوہ طاہرہ آصف کے شوہرمیاںآصف،دونوںبیٹوںشاہ ریز، نوریز اوردیگراہل خانہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مولانا معاویہ نے ادا کرائی جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور وزیراعلیٰ سندھ کےمشیرعبدالحسیب نےفاتحہ خوانی کرائی۔بعدازاںطاہرہ آصف شہیدکوشاہ کمال قبرستان میںسپردخاک کردیاگیااس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ الطاف حسین کی جانب سے محترمہ طاہرہ آصف کی قبرپرپھولوںکی چادرچڑھائی اورانہیں زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔طاہرہ آصف کی فاتحہ سوئم ہفتہ 21جون عصرتامغرب فیڈرل لاجز کالونی مدثرگرائونڈمیںہوگا۔علاوہ ازیںرکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت اورشائستہ نے دیگرخواتین کے ہمراہ طاہرہ آصف کے گھرجاکران کی صاحبزادی اور دیگررشتہ دارخواتین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااور فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں :