20 جون ، 2014
کراچی.......کراچی سمیت ملک بھرمیںقائم ایم کیوایم کے صوبائی ،زونل اور ضلعی دفاترمیںحق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میںمجموعی طورپرہزاروںکی تعدادمیںذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام نے شرکت کی۔کراچی میںمحترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ جمعہ کی شام لال گرائونڈ عزیز آبادمیںاداکی گئی جس میںڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدامین الحق ، بابر خان غوری ،گلفراز خان خٹک ،سیف یارخان،توصیف خانزادہ،کہف الوریٰ،سیدشاکرعلی،حق پرست وزراء،اراکین اسمبلی ، شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام نے شرکت کی ۔مولانافیروزالدین رحمانی نے محترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکرائی اوران کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔دریںاثناطاہرہ آصف کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔اندرون سندھ حیدرآباد،میرپورخاص،نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈالہیار،جامشورو،عمرکوٹ،ٹھٹھہ،بدین، گھوٹکی،خیرپور، نوشہر و فیروز،دادو، لاڑکانہ ،قمبر شہداد کوٹ ،کشمور، جیکب آباد، صوبہ پنجاب میںراولپنڈی،ملتان،صوبہ بلوچستان میںکوئٹہ،نصیرآباد،ڈیرہ مراد یار،خیبرپختونخواہ میںپشاور،ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پورہزارہ،گلگت، بلتستان اور آزادکشمیر میں میرپور ، راولاکوٹ ،باغ سمیت دیگرشہروںمیںایم کیوایم کے صوبائی ،ضلعی ،دسٹرکٹس اورزونل دفاترمیںمحترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی جبکہ شعبہ خواتین کی جانب سے طاہرہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اورمحفل میلادسمیت دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے۔علاوہ ازیںرابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے طاہرہ آصف شہیدکے سوگوارلواحقین ،رشتہ داروںاورتمام چاہنے والوںسے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ آصف کابہیمانہ قتل دراصل الطا ف حسین کے نظریہ پرحملہ ہے،طاہرہ آصف کوقتل کرکے ایم کیوایم کو دبایانہیںجاسکتا،ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس کی عملی جدوجہدمیں 20ہزارسے زائدشہداء کالہوشامل ہے،پاکستان کی بقاء وسلامتی اورملک سے مذہبی جنونیت کے خاتمے کے لئے جتنی بھی قربانیاںدینی پڑیں ہم دینے کوتیار ہیں۔ان خیالات اظہارانہوںنے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گرائونڈعزیزآباد میں طاہرہ آصف شہیدکی غائبانہ نمازجنازہ کے بعدمیڈیاکے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ طاہرہ آصف نڈراور بہادر خاتون تھیں جنہوںنے اپنی زندگی غریب ومتوسط کے حقوق کے حصول کے لئے قربان کردی،آج وہ ہم نہیںلیکن ان کی یادہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی جوہمارے حوصلے بلندرکھے گی۔انہوں طاہرہ آصف شہیدکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف کے خون کے صدقے انتہاء پسنددہشت گردوںکے خلاف نبردآزما افواج پاکستان کوکامیابی وکامران عطاکرے۔انہوںنے کہاکہ کل بروزہفتہ ملک بھرمیںمحترمہ طاہرہ آصف کی یادمیںشمعیںروشن کی جائیں گی اوردشمنوںکویہ پیغام دیاجائیگاکہ تم ہمارا ایک دیا گل کروگے تواس کی جگہ لاکھوںدیئے روشن ہونگے۔