پاکستان
21 جون ، 2014

لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش ،موسم خوش گوار

لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش ،موسم خوش گوار

لاہور.....لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش موسم خوش گوار ہوگیا۔لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش جاری ہے جس کی وجہ سے موسم بے حد خوش گوارہوگیا ہے اور شہری اسے انجوائے کررہے ہیں۔لاہور کے علاوہ پنجاب کےمختلف شہروں سرگودھا ،چنیوٹ،فیصل آباد،وہاڑی،حافظ آباد،خانیوال ،تونسہ اور دیگر شہروں میں بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔شہری بارش کے حوالے سے مختلف پکوانوں کے مزے بھی لے رہے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :