پاکستان
22 جون ، 2014

حافظ آباد میں نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

حافظ آباد میں نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

حافظ آباد.......حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔تینوں کو قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا۔ریسکیو کے عملے نے مقامی لوگوں کی نشاندہی پر لاشیں نہر سے نکالیں ۔ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ۔بچوں کی عمریں 7سے 9سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 35سال کے قریب ہے۔ان کی شناخت کیلیے مختلف دیہات میں اعلانات کرائے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :