پاکستان
22 جون ، 2014

طاہرالقادری لاشوں کی ہم امن کی سیاست چاہتے ہیں، ارباب خضر

طاہرالقادری لاشوں کی ہم امن کی سیاست چاہتے ہیں، ارباب خضر

پشاور......پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی یتیموں کے ساتھ ملکرملک میں انارکی پھیلا نا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذمقاصدمیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے،پشاور میں گفتگو کرتے ہو ئے ارباب خضرحیات کا کہنا تھاکہ طاہرالقادری لاشوں اور ہم امن کی سیاست کرنا چاہتے ہیں جبکہ غیر ملکی ایجنڈےپر عمل کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائ نازک دور سے گزر رہا ہے ایک طرف طالبان کے خلاف آپریشن "ضرب عضب" جاری ہےاور دوسری جانب طاہر القادری سیاسی یتیموں کے ساتھ ملکر ملکی امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہیں کہ طاہرالقادری کا اصل ایجنڈااور مقصد کیا ہےاور وہ کیوں نواز شریف حکومت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری لاکھ کوشیشوں کے باوجود بھی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں اور نہ ہی جمہوری قوتیں ان کا ساتھ دینے کوتیار ہیں۔

مزید خبریں :