پاکستان
12 اپریل ، 2012

تاج حیدر نے نئے صوبوں سے متعلق ریسرچ پیپر تیار کرلیا، 3 صوبوں پر غور

تاج حیدر نے نئے صوبوں سے متعلق ریسرچ پیپر تیار کرلیا، 3 صوبوں پر غور

کراچی…پیپلز پارٹی کے رہنماتاج حیدر نے نئے صوبوں سے متعلق ریسرچ پیپر تیار کیا ہے جس میں 3 نئے صوبوں کے مطالبات پر غور کیا گیا ہے، ان کا موٴقف ہے کہ سرائیکی صوبے کا مطالبہ استحصال کے شکار عوام کررہے ہیں جبکہ کراچی اور ہزارہ صوبے کا مطالبہ لسانی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر تاج حیدر نے نئے صوبوں کے مطالبات پر ریسرچ پیپر تیار کرلیا ہے جس میں 3 نئے صوبوں کے مطالبات پر غورکیا گیا ہے، ریسرچ پیپر کے مطابق سرائیکی صوبے کا مطالبہ استحصال کے شکار عوام کررہے ہیں جبکہ کراچی اور ہزارہ صوبوں کے مطالبات لسانی بنیادوں پر ہیں۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور ہزارہ ترقی یافتہ علاقے ہیں اور ترقی یافتہ علاقوں کے عوام نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں کرتے۔ ریسرچ کے مطابق کراچی میں شرح خواندگی 85 اور سرائیکی علاقوں میں 7 فیصد ہے۔ ریسرچ پیپر سے متعلق جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3 ڈویژن کے عوام سرائیکی صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں، سرائیکی خطہ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے جہاں بدترین استحصال کیا گیا۔ تاج حیدر نے مزید کہا کہ نسل پرستی اور ہر قسم کے تعصب کی مخالفت کرتے ہیں، ان کا موٴقف ہے کہ کراچی اور ہزارہ ترقی یافتہ ممالک ہیں اور ترقی یافتہ علاقوں کے عوام نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں کرتے۔

مزید خبریں :