پاکستان
12 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی: قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر تمام جماعتوں کا اتفاق

نیٹو سپلائی: قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر تمام جماعتوں کا اتفاق

اسلام آباد…قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے نیٹو سپلائی کی سفارشات کے مسودے پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے جو سفارشات منظور کیں ان میں نیٹوسپلائی کے ذریعے اسلحہ لیکرجانیکی اجازت نہیں ہوگی۔غیرملکی آپریٹوزکوپاکستان میں کام کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔ غیرملکی افواج کوفضائی اڈے نہ دینے اورڈرون حملے بندکرنابھی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات میں شامل ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تحریری معاہدے تین دن میں پارلیمنٹ میں لائیں جائیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر تمام جماعتوں نے اتفاق کرلیا ہے۔ جبکہ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سفارشات کچھ دیر میں پارلیمنٹ میں پیش کردی جائیں گی۔

مزید خبریں :