پاکستان
12 اپریل ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش

 قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش

اسلام آباد… قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر دی گئی ہیں یہ سفارشات سینیٹر اور قومی سلامتی کمیٹی کے چیئر مین رضا ربانی نے پیش کیں ۔رضا ربانی کا سفارشات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرتے ہو ئے کہنا ہے کہقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے نیٹو سپلائی کی سفارشات کے مسودے پر اتفاق رائے کرلیا ہے اور ساتھ ہی سفارشات پیش کی ہیں جن میں ملکی سلامتی اور کود مختاری کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔نیٹوسپلائی کے ذریعے اسلحہ لیکرجانیکی اجازت نہیں ہوگی۔غیرملکی آپریٹوزکوپاکستان میں کام کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔ غیرملکی افواج کوفضائی اڈے نہ دینے اورڈرون حملے بندکرنابھی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات میں شامل ہے۔غیر ملکی تحریری معاہدے تین دن میں پارلیمنٹ میں لائیں جائیں گے۔

مزید خبریں :