دنیا
12 اپریل ، 2012

بھارتی صدر پراتیبھا پٹیل پر زمین کی الاٹمنٹ میں کرپشن کا الزام

بھارتی صدر پراتیبھا پٹیل پر زمین کی الاٹمنٹ میں کرپشن کا الزام

نئی دہلی … بھارت کی صدر پرتیبھا پٹیل پر زمین کی الاٹمنٹ میں کرپشن کا الزام لگایاگیاہے کہبھارتی صدر کو کھاڈکی کینٹ میں الاٹ کی گئی زمین ان کو حاصل قانونی الاٹمنٹ سے چھ گنا زیادہ ہے۔صدارتی آفس نے الزام کوغلط قرار دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی صدر کو ریاست مہاراشٹرکے شہرپونے میں کھاڈکی کینٹ میں بنگلے کی تعمیرکیلئے جوزمین الاٹ کی گئی وہ ان کے استحقاق سے چھ گنا زائدہے۔قانونی طورپر بھارتی صدرکوبنگلے کی تعمیرکیلئے چارہزارپانچ سو اسکوائرفٹ زمین الاٹ کی جاسکتی ہے یاوہ دوہزاراسکوائرفٹ کابنگلہ کرائے پر لے سکتی ہیں تاہم انھیں چھبیس ہزارایک سواسکوائرفٹ زمیں الاٹ کردی گئی ہے۔ادھرسابق دفاعی اہلکاروں نے صدرکوکینٹ کے علاقے میں زمین دینے پراحتجاج بھی کیا۔ان کاکہناہے کہ یہ زمین ان کے خاندانوں کیلئے مختص ہے۔دوسری جانب دہلی کے صدارتی آفس سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صدرکو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے میں کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں :