پاکستان
24 جون ، 2014

جو گولی چلانے جاتا ہے وہ 5 گھنٹے مذاکرات نہیں کرتا،راناثنا

جو گولی چلانے جاتا ہے وہ 5 گھنٹے مذاکرات نہیں کرتا،راناثنا

لاہور.....سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو گولی چلانے کے احکامات نہیں دیے گئے تھے اورجو گولی چلانے جاتا ہے، وہ پانچ گھنٹے مذاکرات نہیں کرتا۔ ماڈل ٹاؤن واقعہ وقتی بدانتظامی کا نتیجہ تھا۔ لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے رکن اور سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں جوڈیشل کمیشن پر مکمل اعتماد ہے، وہ ایک عام آدمی کی طرح کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیدھی گولیاں چلانے والے مذاکرات نہیں کیا کرتے۔ عہدے سے برطرف کیے جانے پر سابق وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ انہیں پارٹی قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے اور شفاف تحقیقات کے لیے یہ اقدام مناسب تھا۔ کل ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے گورنر پنجاب کو ایئر پورٹ بلوانے پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہوراترنے کے حکومتی اقدام کو مان کر ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کو راستہ دیا ہے اور جب کوئی راستہ دے تو اس پر چڑھ دورنا ٹھیک نہیں۔

مزید خبریں :