29 جون ، 2014
کراچی .....پاکستانی فلموں میں فروغ پاتے نئے رجحان کی ایک اور مثال منظر عام پرآگئی ، عنقریب آنے والی فلم ’نا معلوم افراد‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ کراچی کے حالات اور آئے دن کے واقعات کے تناظر میں بنی یہ ایکشن پیکڈ ڈارک کامیڈی ملکی فلم سازی کے نئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں فلمائی گئی نئے طرز کی اس پیشکش میں آج کے فلم بینوں اور خاص طور پر کراچی والوں کے لئے دلچسپی کا سماں موجود ہے۔روشنیوں کے شہر کہلائے جانے والے کراچی کی اس جیتی جاگتی کہانی میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، سلمان شاہد سمیت ٹی وی کے کئی جانے پہچانے ستارون کے اہم کردار ہیں۔لالی وڈ کی روایتی طرز سے ہٹ کر اس نئی پیشکش کے ہدایت کار جیو ٹی وی کے پروگرام بنانا نیوز نیٹ ورک فیم کے نبیل قریشی ہیں۔نامعلوم افراد کے نام سے اس فلم کی ریلیز عید کی مناسبت سے اگست میں متوقع ہے۔