پاکستان
13 اپریل ، 2012

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

لاہور… لاہور میں ٹیچنگ اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز کی 45 میڈیکل افسروں کے تبادلوں کے خلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آوٴٹ ڈوربند ہونے سے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے چندروزقبل سروسز اسپتال کے 45 میڈیکل آفیسرز کا تبادلہ کیا تھا،اس اقدام پر سروسز ،جناح ،گنگارام ،میو ،چلڈرن اور جنرل اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے آوٴٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔ تبادلوں کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹرز کو سروس اسٹرکچر کیلئے کام کرنے کی سزا دی گئی ،ہڑتال کے باعث دوردراز سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں طبی امدادکے بغیر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے ، محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :