13 اپریل ، 2012
اسلام آباد… صدر مملکت کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھارت میں رہا ہونے والے بزرگ پاکستانی شہری ڈاکٹر خلیل چشتی کو سرکاری خرچ پر واپس لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو ڈاکٹرخلیل چشتی کو وطن واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی، ان انتظامات کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی، اس حوالے سے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کو ضروری ہدایات جاری بھی کردی گئی ہیں ۔