13 اپریل ، 2012
سوات … سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور اس کے دو کمسن بیٹے جاں بحق اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے نواحی علاقے تاروگئی میں عبدالخالق نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور دو بیٹے سات سالہ اکرام اللہ اور پانچ سالہ انعام اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بیٹی صداقت شدید زخمی ہوگئی ہے مقامی لوگوں نے امداد ی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی بچی کو ملبے تلے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔