پاکستان
13 اپریل ، 2012

توہین عدالت کیس، عرفان قادر پراسیکیوٹر مقررکر دیئے گئے

توہین عدالت کیس، عرفان قادر پراسیکیوٹر مقررکر دیئے گئے

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں گذشتہ روز مقرر کئے گئے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع کی تو نئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالتی معاونت کی خاطر کیس کی تیاری کیلئے مہلت مانگی ،ججز نے کہاکہ اس کیس میں مولوی انوارالحق پراسیکیوٹر ہیں، وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہاکہ قواعد کے مطابق فرد نہیں اٹارنی جنرل ،پراسیکیوٹر ہے،ججز نے کہاکہ پھر کیا یہ کہا جائے کہ وزیراعظم نے اپنا پراسیکیوٹر خود مقرر کرلیا ہے، تو کیا یہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی نہیں ؟ کیا توہین عدالت کے ملزم کو اپنی مرضی کا پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اٹارنی جنرل کے ہی خلاف کیس ہو تو کیا اسے پراسیکیوٹر بنادیا جائے، اعتزاز احسن نے کہاکہ وہ پراسیکیوٹر کا تعین ہونے تک دلائل نہیں دیں گے، عدالت کے بلوانے پر مولوی انوارالحق بھی آگئے، عدالت نے ان سے کہاکہ آپ کو عہدہ اور نام کے ساتھ پراسکیوٹرمقرر کیا گیا تھا،اب تو کیس آخری مراحل میں ہے، مولوی انوارالحق نے خود کو کیس سے الگ کردئے جانے کی درخواست کی اور کہاکہ اٹارنی جنرل ہی کیس کا پراسیکیوٹر ہوسکتا ہے ، پھر عدالت نے نئے اٹارنی جنرل کو استغاثہ بننے 2 دن میں کیس کی تیاری کرنے کی اجازت دے دی جبکہ کچھ وقفے کے بعد عرفان قادر کو پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :