13 اپریل ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں آ گ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں عمارت کا کم از کم ایک حصہ جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت تین منزلہ ہے اور اس میں 12کے قریب افراد پھنس گئے ہیں جو زخمی بھی ہو چکے ہیں اور جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔