پاکستان
13 اپریل ، 2012

حقانی کی وڈیو لنک بیان کی درخواست، سماعت19 اپریل کو ہوگی

حقانی کی وڈیو لنک بیان کی درخواست، سماعت19 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میموکمیشن میں سابق سفیرحسین حقانی کے بیان کو ویڈیولنک سے ریکارڈ کرنے کی درخواست کو 19 اپریل کے روز سماعت کیلئے فکس کردیا ہے، سماعت 10 رکنی بنچ کرے گا۔ امریکا گئے ہوئے حسین حقانی نے میموگیٹ کیس میں اپنا بیان قلم بند کرانے کیلئے تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کی بجائے ویڈیو لنک سے یہ بیان قلم بند کرانے کی درخواستیں دی تھیں ، یہ درخواست میمو کمیشن کے ساتھ سپریم کورٹ کو بھی دی گئی، کمیشن نے انکی درخواست کو منظور نہیں کیا اور انہیں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا کہہ رکھا ہے، اب سپریم کورٹ نے اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، 19 اپریل کو اس مقدمہ کی سماعت کیلئے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں دس رکنی خصوصی بنچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :