پاکستان
03 جولائی ، 2014

سانحہ ماڈل ٹاؤن : ٹریبونل کا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پرعدم اطمینان

سانحہ ماڈل ٹاؤن : ٹریبونل کا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پرعدم اطمینان

لاہور.....ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹریبونل نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی عبوری رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے ایڈیشنل آئی جی رائےالطاف کو پراگریس دکھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جے آئی ٹی کی 5 میٹنگ ہوئیں، پراگریس نظرنہیں آرہی، کیا آپ پرکوئی دباؤ ہے؟ رائے الطاف نے جواب دیا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ منہاج القرآن والوں کو بلایا تھا پرانہوں نے سمن کی تعمیل سےانکارکردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ تفتیش قانون کے مطابق جاری رکھی جائے۔ اس سے پہلے سابق وزیرقانون پنجاب رانا اعجازاحمد خان نے کہا کہ مدعی منہاج القرآن نے ٹریبونل کا بائیکاٹ کررکھاہے۔ اس کی کارروائی کا نتیجہ زیرو نکلےگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے کمیشن بنے کسی کی سفارشات پرعمل نہیں ہوا۔

مزید خبریں :