پاکستان
03 جولائی ، 2014

انقلاب کو کسی سونامی کی ضرورت نہیں ،علامہ طاہر القادری

انقلاب کو کسی سونامی کی ضرورت نہیں ،علامہ طاہر القادری

لاہور.....علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کو کسی سونامی کی ضرورت نہیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین نوکریاں چھوڑ دیں یا حکمرانوں کے غیر آئینی و غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کردیں ،پولیس سمیت قانون نافذ کرنےوالےادارے ریاست،آئین ،قانون کےتابع ہوجائیں ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والےادارے سیدھے ہوجائیں ۔علامہ طاہرالقادری کا مزیدکہنا تھا کہ چند ہفتوں میںموجودہ حکمرانوںکے اقتدار کا خاتمہ ہونےوالا ہے،پھر ان سرکاری افسروں کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا،انہوںنے عندیہ دیا کہ ہمارا انقلاب سالوں،مہینوں کا نہیں ،صرف15دن میں فیصلہ کردیاجائیگا،انہوںنے دعویٰ کیا کہ انقلاب اس قوم کے ساتھ میری کمٹمنٹ ہے، یومِ انقلاب کا اگلےچند دن میں اعلان کرنے والا ہوں۔ملک دشمن اور قانون دشمن حکمرانوں کا خاتمہ ہوگا،اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی انقلابی کونسلز کےقیام کی منظوری دی جاتی ہے،علامہ طاہرالقادری نے مزید کہا کہ سو ارب روپے کی سونے کی کان پرچور کو رکھوالا بنادیاہے،ریکوڈک منصوبے سےمتعلق پریس کانفرنس کروں گا۔

مزید خبریں :