03 جولائی ، 2014
راولپنڈی.....آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اور افغانستان کاموثرسرحدی میکانزم بنانےپر اتفاق ہوا ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق افغان فوج کے8رکنی وفد نے جی ایچ کیو کادورہ کیا ہے،افغان وفدکی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل افضل امان نےکی،جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنزمیجرجنرل عامرریاض نےپاکستانی وفدکی قیادت کی،اس ملاقات میںافغان نیشنل سیکیورٹی کونسل،افغان ملٹری انٹیلی جنس اورافغان بارڈرپولیس کےنمائندےبھی شامل تھے۔ ملاقات میں سرحدی کوآرڈینیشن نظام پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میںپاکستان اور افغانستان کاموثرسرحدی میکانزم بنانےپربھی اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پرپاکستانی وفدکاموقف تھاکہ پاکستان صرف اپنےدفاع کےلیےجوابی فائرکرتاہے، جو صرف افغانستان سےدہشتگردحملہ یافائرہونےپرپاکستان کی طرف سے دفاعی کارروائی کرتاہے، پاکستان کی طرف سے کبھی اندھادھند فائرنگ نہیں کی گئی، ملاقات میں افغان صوبےکنڑاورنورستان میں دہشتگردوں کےمحفوظ ٹھکانوں کامعاملہ زیرغورآیا اور سرحدپارسےشیلنگ کے واقعات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان حکام کاباہمی اعتمادمیں اضافےاورتمام ترحالات میں بات چیت جاری رکھنےپراتفاق ہوا۔ دونوں اطراف کاایک اورملاقات پراتفاق،شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔