پاکستان
03 جولائی ، 2014

جیو نیوز کیبل پر اور اس کے پرانے نمبروں پر کیوں نہیں کھولا گیا؟

جیو نیوز کیبل پر اور اس کے پرانے نمبروں پر کیوں نہیں کھولا گیا؟

کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور 8 کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 جولائی تک جواب داخل کریں کہ آخر سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود جیو نیوز کو کیبل پر اور اس کے پرانے نمبروں پر کیوں نہیں کھولا گیا؟جیونیوز کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد اور پیمرا کے واضح احکامات کے باوجود 8 کیبل آپریٹرز نے جیونیوز غیر قانونی طورپر بند کیا ہوا ہے، درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کی جبکہ جیونیوز کی جانب سے جام آصف اور بہزاد حیدر پیش ہوئے، جسٹس منیب اختر نے جیونیوز کی درخواست پر اسکائی لائن، ٹریکس انٹرٹینمنٹ کے محمد حسین، میڈیا پلس کے قائم مقام سی ای او کاظم، ہوم وژن ون کمیونی کیشن کے عمران حیدر عابدی، سٹی کمیونی کیشن کے غفران مجتبیٰ، سٹی کیبل کے محمود احمد اور ورلڈ ٹیلی کام کے چیئرمین اور سی ای او کو 9 جولائی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :