پاکستان
03 جولائی ، 2014

سینئر صحافیوں کا جیو نیوز کی نشریات کی عدم بحالی پر اظہار تشویش

سینئر صحافیوں کا جیو نیوز کی نشریات کی عدم بحالی پر اظہار تشویش

کراچی......ملک کے سینئر صحافیوں نے جیو نیوزکی نشریات کی کی عدم بحالی پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل کی غیر قانونی بندش جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے۔ اپنے پسندیدہ چینل کی عدم بحالی کے خلاف صحافیوں نے احتجاجا سڑک پر روزہ افطار کیا۔جیو نیوز کی نشریات کی عدم بحالی کے خلاف کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹ اور پی ایف یو جے کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں درجنوں صحافی شریک ہوئے۔ مظاہرے سے خطاب میں سینئر صحافی نذیر لغاری نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ جیو کی نشریات کی عدم بحالی پر کیبل آپریٹررز سے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟دی نیوز ایمپلائز کی صدر شہربانو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیو عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔پاکستان فلم اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن کے صدرجاوید صوفی کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاوسز پر پابندی کسی طور قبول نہیں۔ ہزاروں لوگوںٕ کو بے روز گار ہونے نہیں دیا جائے گا۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے مظاہرین کی جانب سے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جیو کی نشریات بحال کرائیں اور سپریم کورٹ اپنے از خود نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ جیو نیوز کی نشریات کی مکمل بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :