03 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاکہناہے کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی موقع ہے،پارلیمنٹ نے ثابت کر دیا ہے ہم بحثیت قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں ۔ اسلام آباد سےمیڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر قوم کو مبارک باد دیتے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ملکی سلامتی کے معاملے پر بالغ النظری کا ثبوت دیا،ہر ایک نے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دی۔ امیدہےسیاسی جماعتیں دیگر مسائل میں بھی یک جہتی کا ثبوت دیں گی تاکہ ان کا بھی حل خوش اسلوبی سے نکالا جا سکے۔