03 جولائی ، 2014
اسلام آباد.......چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری کلچر کے فروغ کی ضرورت ہے ۔آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا۔جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ بار اور بینچ کا بہت قریبی رشتہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہی جمہوری کلچر ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے اپنے فیصلوں کے ذریعے انتظامیہ اور پارلیمنٹ کی رہنمائی کی۔