کاروبار
13 اپریل ، 2012

پاکستانی اب بھارت میں سرمایہ کاری کر سکیں گے

پاکستانی اب بھارت میں سرمایہ کاری کر سکیں گے

کراچی… پاکستانی سرمایاکار بھارت میں کاروبار شروع کر سکیں گے ۔ بھارت نے پاکستان سے براہ راست سرمایاکاری کی اجازت دے دی ذرائع کے مطابق بھارت کے وزیر تجارت آنند شرما نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے براہ راست سرمایاکاری کی اجازت دے دی جبکہ پڑوسی ممالک ایک دوسرے کے ملک میں بینکوں کی برانچ کھولنے پر بھی پیشرفت کر رہے ہیں ۔ آنند شرما نے مزید بتایا کہ ریزرو بینک آف اندیا اور پاکستان اسٹیٹ بینک بینک برانچز کھولنے پر رضا مند ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاک بھارت ملٹی پل اینٹری بزنس ویزہ کے معاہدے پر جلد دستخط کیئے جائیں گے ۔

مزید خبریں :