Time 22 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی: الفلاح تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کی موٹرسائیکل ہی چوری ہوگئی

کراچی: الفلاح تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کی موٹرسائیکل ہی چوری ہوگئی
ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا: پولیس/ اسکرین گریب

کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔

پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتا چلا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :