03 جولائی ، 2014
اسلام آباد......اوگرا نے رواں مالی سال کے دوران تمام شعبوںکیلئےگیس مہنگی کرنے کیلئے تجاویز وزارت پٹرولیم کو ارسال کردیں ، سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 58روپے 29پیسے جبکہ سدرن کیلئے 22روپے 90پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز ہے ، اوگرا ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کیلئے ریونیو ضروریات کی درخواستوں کی سماعت کے بعد وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی ہیں ، 58روپے 29پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 464روپے 94پیسے جبکہ سوئی سدرن کیلئے 22روپے 90پیسے اضافے کے ساتھ گیس کی اوسط قیمت 469روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ اب وفاقی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ کرے ۔