03 جولائی ، 2014
اسلام آباد........ وفاقی وزیر پرویز رشید نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی ،حکومت آزادی اظہار کی قائل ہے اور میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے وفاقی وزیرکو یقین دلایا کہ چینلز کی نشریات میں غیر قانونی خلل ڈالنے اور ان کی ترتیب تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھنے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر کے نئے لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ پرویز راٹھور نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ کے لیے نیلامی جلد شروع کر دی جائے گی تاکہ عوام کسی بھی مداخلت اور مشکل کے بغیر اپنی مرضی کا چینل دیکھ سکیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ایف یو جے کے صدر سےاپیل کی کہ شمالی وزیرستان آپریشن اور ماہ رمضان کے باعث صحافی ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کر دیں ،یہ وقت مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کا ہے،جو قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔