04 جولائی ، 2014
میرپورخاص......میرپورخاص پولیس نے عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل سے 17 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔بازیاب کرائے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعہ گاؤں زاہدخان مری میں پیش آیا۔پولیس نے عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپا مارا۔بازیاب کرائے گئے 17ہاریوں میں 5بچے اور خواتین بھی ہیں۔بازیاب افراد کو آج میرپورخاص ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔زاہد خان نامی زمیندار نے ہاریوں کو 4 سال سے نجی جیل میں قید کر رکھا تھا جہاں ان سےجبری مشقت لی جارہی تھی۔